ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں ہوئی خودکشی کو قبول کرنے سے ماں کا انکار؛ قتل کرنے کا الزام

مرڈیشور میں ہوئی خودکشی کو قبول کرنے سے ماں کا انکار؛ قتل کرنے کا الزام

Sun, 04 Sep 2016 20:31:23    S.O. News Service

بھٹکل:۴/ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے بیلورمیں ایک لاش چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی جس کے تعلق سے پولس نے پورے وثوق کے ساتھ بتایا تھا کہ یہ موت خودکشی سے ہوئی ہے، مرنے والی لڑکی کی شناخت بھارتی نائک (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس تعلق سے خبرملتے ہی بھارتی نائک کی والدہ نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ کسی نے اُس کا قتل کردیا ہے۔ 

بھارتی کی ماں سجاتا نے بیٹی کی ہلاکت کے متعلق کہا کہ میری بیٹی بنگلورو کے بنرگھٹا کے ایک ہوٹل میں مزدوری کیا کرتی تھی، اسی ہوٹل میں پکاتی کا کام کرنے والا بھٹکل تعلقہ بائیلورگاؤں کا مادیو 4-5سال پہلے میری بیٹی سے شادی کیا تھا۔ جس جگہ پر پھانسی سے لٹکنےکی بات کہی جارہی ہے وہاں کا جائزہ لیں تو اسٹول پر کھڑے بھی ہوجائیں تو اس اونچائی کو چھونا ناممکن ہے، اتنی اونچی جگہ پر آخر کیسے پھانسی سے لٹکی اور خودکشی کی ہے؟ جھولنے والی نعش کے نیچھے خون کے نشان کا ہونا شکو ک کو جنم دیتاہے، پیسے اور سونے کے لئے قتل کئے جانے کا انہوں نے الزام لگایا۔ اے ایس پی ڈاکٹر انوپ شٹی ، سی پی آئی سریش نایک اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر جائزہ لیاہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ: سنیچر ہلاک ہوئی بھارتی کی نعش کاتعلقہ کے سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم اتوار کوکیا گیا ، ڈاکٹروں کی رپورٹ ملنے کے بعد آگے کی کارروائی کئے جانے کی بات سی پی آئی سریش نایک نے کہی۔ مرڈیشور پولس تھانہ میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔

 


Share: